the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی

کھجورکے طبی فوائد

Mon 27 Jun 2016, 21:14:29
کھجورمیں بے شماراقسام کے وٹامنزاورمعدنیات پائے جاتے ہیں جس کی وجہ سے کھجورکو توانائی فراہم کرنے کا ذریعہ بھی مانا جاتا ہے جب کہ اس میں بہت سی بیماریوں کے لیے شفا بھی موجود ہے، کھجور میں موجود بہت سے معدنیات انسانی جسم کے لیے انتہائی اہم ہیں لہذا ہم آپ کوکھجور کے وہ طبی فوائد بتارہے ہیں جن سے آپ اب تک لا علم تھے ۔
مظبوط ہڈیوں کے لیے؛
کھجور میں شامل معدنیات کی وجہ سے اس کو ہڈیوں کی مضبوطی کے لیے انتہائی اہم غذا مانا جاتا ہے کیونکہ کھجور میں شامل معدنیات جس میں میگنیشم، کاپر اور میگنیس شامل ہوتے ہیں جو ہڈیوں کی مضبوطی اور نشونما کے لیے انتہائی اہم ہیں۔ بالخصوص بوڑھے افراد جن کی



ہڈیاں عمر کے ساتھ ساتھ کمزور ہونا شروع ہوجاتی ہیں انہیں چاہیے کہ وہ کھجور کا استعمال کریں۔
قبض کے مرض کے لیے؛
قبض کی شکایات بہت سے لوگوں رہتی ہے اور اس بیماری سے نجات کے لیے طرح طرح کے جتن کرتے ہیں لیکن طبی ماہرین کے مطابق کھجور کا استعمال قبض کی شکایات کو دور کرتا ہے لہذا کھجوروں کو رات بھر پانی میں بھگو کررکھیں اور صبح نہار منہ اس کو کھالیں۔
صحت مند دل کے لیے؛
اگر چاہتے ہیں کہ آپ کا دل ہمیشہ توانا اور صحتمند رہے تو آپ کو کھجور کا استعمال شروع کردیناچاہیے کیونکہ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کھجور کا استعمال کمزور دل کے لیے انتہائی مفید ہے جب کہ تحقیق سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ کھجور سے دل کے دورے سمیت دیگر امراض پر قابو پانے میں مدد ملتی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.